• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

منشیات سپلائی کا دھندا آن لائن ہوگیا، سپلائی میں ڈرون استعمال ہونے لگے، سپلائی کی ہدایات اور لوکیشن بیرون ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے آتی تھیں۔

 شکر گڑھ میں بیٹھے ملزمان اس لوکیشن پر ڈرون کے ذریعے ہیروئن پہنچاتے تھے، لیکن بالآخر دھر لیے گئے۔

پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، تین کا تعلق شکر گڑھ سے اور دو کا لاہور سے ہے۔

ملزمان کے  قبضے سے ساڑھے تین کلو ہیروئن، اسلحہ اور ڈرون کیمرا برآمد کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان بیرونِ ملک سے لوکیشن لے کر لاہور اور دیگر علاقوں سے ہیروئن بھارت بھی منتقل کرتے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید