اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون مسافر سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی لینے پر پاکستانی نژاد برطانوی خاتون مسافر کی چپلوں سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
خاتون مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے استنبول جا رہی تھی۔
خاتون کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے پروٹوکول بھی دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کے ملزمہ کو پروٹوکول دینے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔