پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاذ پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے، دہشت گرد عوامی مقامات کو ہدف بنا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور دیگراجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ ایک دن کے لیے ہو گا۔