نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ 1نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ائیربس اے 320 طیارے گرانڈ کر دیے ہیں۔ تاہم اس اہم تکنیکی مسئلے کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہناتھا کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لئے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔