ملکی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےاتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کیے گئے، اتحادی جماعتوں کو اجلاس سے متعلق دعوت نامے بھجوادیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔