پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی مذہب کی آڑ میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ شدت پسند اور دہشت گرد بھی عمران نیازی کی طرح مذہب میں چھپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطرہ عمران خان کو نہیں، وہ خود ملک اور معاشرے کےلیے خطرہ بن رہا ہے، عدالتوں پر ڈنڈا برداروں کے لشکر کے ساتھ دھاوا بولا جائے تو جج منصفانہ فیصلے کیسے کریں گے؟
شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا لشکر بھی دہشت گردوں کی طرح ریاست کو چیلنج کر رہا ہے، لوگوں کو اُکسایا جا رہا ہے کہ ڈنڈے لے کر عدالتوں میں جاؤ تو ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور آغا سراج درانی کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں کی فیملی تو گھریلو خواتین تھیں۔