• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورلینڈو نائٹ کلب حملہ،مسلمان اہلکارعمران یوسف ہیرو بن گیا

Orlando Nightclub Attack Muslim Officer Imran Yousuf Became A Hero
اورلینڈو نائٹ کلب حملے میں درجنوں افراد کی جان بچانے والا امریکی فوج کا سابق مسلمان اہلکارعمران یوسف ہیرو بن گیا ۔

چوبیس سالہ عمران یوسف نے جون دو ہزار دس سے مئی دو ہزار پندرہ تک امریکی بحریہ میں بطور سسٹم ٹیکنیشن خدمات انجام دیںاور دو ہزار گیارہ میں افغانستان میں بھی تعینات رہا ۔

تاہم عمران یوسف نے گزشتہ ماہ میرین کور چھوڑ دی اور اب وہ اورلینڈو نائٹ کلب میں ملازمت کر رہا تھا۔ نائٹ کلب پر حملے کے دوران عمران نے اپنی فوجی مہارت کا استعمال کیا اور درجنوں افراد کی جان بچائی ۔

فائرنگ ، خوف و ہراس اور پریشانی کے عالم میں جب ہر کسی کو اپنی جان کی فکر تھی ۔ اس وقت عمران نے کلب کے پچھلا دروازہ کھول دیا ۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران یوسف نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی انہوں نے کلب کا پچھلا دروازہ کھولا اور کئی افراد کو وہاں سے نکال دیا۔

عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساٹھ سے ستر افراد کوباہر نکالا۔ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو حملہ آور انہیں بھی ہلاک کردیتا ۔ عمران یوسف نے بتایا کہ کئی لوگ اب اسے ہیرو کا نام دیتے ہیں ۔
تازہ ترین