• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی جان بچانے والے وارڈ بوائے کےلیے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈاکٹر کی فوری مدد کی تھی۔

عبدالرزاق کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وارڈ بوائے کو فون پر شاباشی دی اور ضرورت پڑنے پر علاج کےلیے کراچی بھجوانے کا یقین دلایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں، عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے انسان دوستی اورپیشہ وارانہ ذمے داری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

قومی خبریں سے مزید