راولپنڈی میں وارث خان کے علاقے مری روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کی ایک کچرا بردار گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کچرا لے کر لیاقت باغ ٹرانسفر اسٹیشن جا رہی تھی کہ راستے میں اس میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں میں آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔