• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں ایف آئی اے نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک گینگ کا سراغ لگا کر 2 اہم ارکان گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے کلون شدہ اکاؤنٹس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ستیانہ روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی، مختلف بینکوں کے ڈیبٹ کارڈز اور موبائل فونز برآمد کیے۔

ملزمان کے موبائل فونز سے 84 کلون شدہ موبائل والٹ اکاؤنٹس کی ایپلی کیشنز برآمد ہوئیں، جنہیں فراڈ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گینگ شہریوں کا حساس ڈیٹا چوری کرتا تھا اور جعلی بینک اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کھول کر لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ کرتا تھا۔

فراڈ میں مختلف سیلولر کمپنیوں اور بینک ملازمین کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، جو شہریوں کا ڈیٹا فراہم کرتے تھے، جن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید