• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں سیاسی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا، آج شام صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات کا امکان ہے۔

متوقع ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد آزاد کشمیر کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

صدر آصف زرداری نے معاملات کو سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں تشدد اور محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے سیاسی عمل آگے بڑھانے پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج شام ہونے والی اہم ملاقات کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید