• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور حسینہ شیخ نے بھارت بنگلا دیش فرینڈ شپ پائپ لائن کا افتتاح کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے انڈیا بنگلادیش فرینڈشپ پائپ لائن کا افتتاح کردیا۔ 131کلومیٹر لمبی اس پائپ لائن کے ذریعے ہر سال 10لاکھ ٹن ڈیزل آسام کے شہر نمالی گڑھ سے شمالی بنگلا دیش کے سات شہروں کو فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل 512 کلو میٹر ریل روٹ کے ذریعے تیل بنگلا دیش کو فراہم کیا جاتا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پائپ لائن منصوبہ کی تعمیر 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اس پر 337 کروڑ بھارتی روپے (1150 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاگت آئی ہے۔ بنگلا دیش میں پائپ بچھانے کے لئے بھارت نے 285 کروڑ بھارتی روپے ( 973 کروڑ پاکستانی روپے) بطور گرانٹ بنگلا دیش کو فراہم کئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقعہ پر کہا کہ منصوبہ سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات ختم ہو جائیں گے بلکہ ایندھن منتقل کرنے کے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی کمی آئے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید