• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان پاکستان کی کس سیاسی جماعت کی حامی ہیں؟

ماہرہ خان، فائل فوٹو
ماہرہ خان، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست میں اپنی دلچسپی کا اظہار کردیا۔

معروف ادیب و دانشور انور مقصود کی میزبانی میں ماہرہ خان کے لیے کراچی آرٹس کونسل میں ایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا۔

انور مقصود نے اس تقریب کے دوران ماہرہ سے سوال کیا کہ ’آپ کون سی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں؟‘

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں ’پٹھان‘ کی طرف ہوں۔


اُنہوں نے کہا کہ دراصل، لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، اپنے کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں، میری خواہش ہے کہ جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو بہت سے لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا لیکن میں نے یہ کہہ کر صاف انکار کردیا کہ اگر ناک ہی کٹوادی تو باقی کیا رہ جائے گا!

انٹرٹینمنٹ سے مزید