• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر روس پہنچ گئے۔ دارالحکومت ماسکو میں روسی حکام نے چینی صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔ 

چینی صدر کی آمد پر ملٹری بینڈ نے چین اور روس کے ترانوں کی دھن بجائی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ یقین ہے روس کا دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ سے روس، چین تعلقات کی مستحکم ترقی کو نئی رفتار دے گا۔ اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی حفاظت کیلئے روس کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ 

دوسری جانب کریملن نے کہا کہ روس، چین جامع شراکت داری اور مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ 

کریملن کے مطابق 2030 تک روس چین اقتصادی تعاون کے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر پیوٹن کے درمیان آج غیر رسمی ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چین روس کی باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید