• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے قیام کیلئے تعاون کیا جائیگا، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)غیر سرکاری تنظیم ایڈ بلوچستان نے نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں رائٹ ٹو انفارمیشن کےحوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خاص ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی تھے ، جنہوں نے ایڈ بلوچستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے انفارمیشن کمیشن کے جلد قیام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے قیام کے لیے ایڈ بلوچستان سے ہر ممکن تعاون کرئے گی، اس موقع پر ایڈ بلوچستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عادل جہانگیرنے کہا کہ جو خواب ہم نے 7 سال پہلے دیکھا تھا آج وہ شرمندہ تعبیر ہوا ، آج حکومت بلوچستان کے 3 انفارمیشن افیسرز محکمہ آئی ٹی ، پراسیکوشن اور سپورٹس میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو 13 محکموں کے انفارمیشن آفیسرز کے نوٹیفکیشنز مل چکے ہیں جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہے، ایڈ بلوچستان آر ٹی ائی ایکٹ اور اس کے فوائد سے متعلق بلوچستان کے 5 اضلاع میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کرئے گی ،پراجیکٹ مینجر میر بہرام لہڑی نے کہا کہ ایڈ بلوچستان پچھلے 7 سال سے بلوچستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے کام کررہی ہے ، فریڈم انفارمیشن ایکٹ 2005 کمزور تھا جس کو عوام کے لیے کار آمد بنانے کے لیے ایڈ بلوچستان نے اپنی سمت تبدیل کی اور 2019 سے فریڈم آف انفارمیشن 2005 کے قانون میں رد بدل کی جس میں کامیابی فروری 2021 میں ملی اور بلوچستان کا رائٹ ٹو انفارمیشن قانون بنا، اب ایڈ بلوچستان اس پر عمل درآمد کے لیے کام کررہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید