• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری پوٹر‘ کے اداکار 56 سال کی عمر میں چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے اداکار پال گرانٹ لندن میں ریلوے اسٹیشن کے باہر گر کر 56 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار 16 مارچ کو پولیس کو لندن میں ریلوے اسٹیشن کے باہر سے ملے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پال گرانٹ کو اسپتال پہنچنے پر دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 19 مارچ کو اداکار کے اہلخانہ نے انہیں لائف سپورٹ مشین سے ہٹانےکا فیصلہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی فی الحال وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید