• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ہائی اسکول کے باہر فائرنگ سے طالبعلم ہلاک، طالبہ زخمی

فائرنگ کے بعد والدین اپنے بچوں کو لینے کیلئے اسکول کے باہر موجود ہیں۔
فائرنگ کے بعد والدین اپنے بچوں کو لینے کیلئے اسکول کے باہر موجود ہیں۔

امریکی شہر آرلنگٹن کے ہائی اسکول کے باہر فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک جبکہ طالبہ زخمی ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے لمار ہائی اسکول کی عمارت کے باہر صبح 7 بجے سے پہلے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک طالبعلم کو زخمی حالت میں پایا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کی گولی ایک طالبہ کو چھو کر نکلی۔

پولیس ترجمان ٹیم سیسکو کے مطابق اسکول صبح 7 بجکر 35 منٹ پر لگتا ہے، اس لیے فائرنگ کے وقت زیادہ بچے نہیں تھے۔

مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نابالغ ہے، جو اسکول میں داخل نہیں ہوا تھا بلکہ باہر ہی فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔

لمار ہائی اسکول میں اس واقعے کے بعد ایک روز کیلئے تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید