• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کی سابق سوویت یونین ریاستوں کے سربراہان کو مشترکہ سمٹ کیلئے دعوت

چین کے صدر شی جن پنگ نے سابق سوویت یونین کی ریاستوں کے سربراہان کو پہلی مشترکہ سمٹ کیلئے دعوت دی ہے۔

پہلی چین وسطی ایشیا سمٹ مئی میں ہوگی، چینی صدر نے پیر اور منگل کے دن قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کیے۔

بیجنگ خطے میں موجود ماسکو کے روایتی سیاسی اور معاشی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔

چین نے سڑک، ریل اور بندرگاہوں کے وسیع انفرااسٹرکچر کے ذریعے وسط ایشیا کو خود سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر کام جاری ہے۔

شی جن پنگ نے جنوری 2022 میں ایک آن لائن علاقائی سمٹ کی میزبانی کی تھی، یہ سمٹ وسطی ایشیا کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات کے 30 برس مکمل ہونے کی سالگرہ کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید