وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امن و امان خراب کر رہے ہیں، پاک فوج کو نشانہ بنانا اچھا عمل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں امن و امان پر بات کی جائے گی، مذاکرات سے معاملات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ الیکشنز ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد اکتوبر میں ہوں۔