• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے روز بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ایس ایس جی سی ہیلپ لائن کے مطابق، شہر میں گیس کی فراہمی رات ڈھائی بجے سے 7 بجے تک ہوگی۔

سحری کے لیے گیس فراہمی رات ڈھائی بجے سے صبح 5 بجےتک ہوگی جبکہ باقی اوقات میں گیس کی عدم فراہمی یا کم پریشر کا سامنا رہے گا۔

واضح رہے کہ آج پہلے روزے نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور دیگر علاقوں میں صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیے کھانا کیسے بنائیں۔

علاقہ مکینوں کو دن کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بفرزون میں آج صبح ہونے والی بارش کے بعد سے بجلی بھی معطل ہے۔


قومی خبریں سے مزید