• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا: شرجیل میمن

شرجیل میمن—فائل فوٹو
شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں، لگتا ہے ان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعجب سمجھیں یا حسنِ اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ عمران خان کے پے رول پر ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ لابسٹ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکیوں کے عمران خان کے حق میں بیانات ملکی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان سن لیں کہ پاکستان میں حکومت لابنگ فرم اور بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید