• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پٹھان‘ کے حذف شدہ مناظر دیکھ کر مداح خوش

شاہ رخ خان— فائل فوٹو
شاہ رخ خان— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ایمیزون پرائم پر ’ایکسٹینڈیڈ ورژن‘ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والے فلم ’پٹھان‘ کے ’ایکسٹینڈیڈ ورژن‘ میں کچھ ایسے مناظر بھی شامل ہیں جو فلم کی سنیما گھروں میں ریلیز کے دوران حذف کر دیے گئے تھے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر فلم کا ’ایکسٹینڈیڈ ورژن‘ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہاں ایک نظر اس حوالے سے مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔


یہ بلاک بسٹر فلم 22 مارچ کو یعنی گزشتہ روز ہندی، تامل اور تیلگو سمیت مختلف زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس فلم سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔ 

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید