• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب کے گورنر ہاؤس میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے 40 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے۔

عطاء الرحمٰن مرحوم اور ریاض شاہد مرحوم کو بعد از وفات ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ توقیر ناصر کو اداکاری، کرکٹر بابر اعظم کو کھیل کے شعبے میں ستارۂ امتیاز دیا گیا۔

مذہبی اسکالر علامہ محمد رضا ثاقب کو، شعبۂ نعت خوانی میں عبدالرؤف روفی کو، ادب اور شاعری میں شاکر شجاع آبادی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اداکاری، پروڈکشن، ڈائریکشن میں سنگیتا اور پروڈکشن کے شعبے میں محمد حفیظ طاہر کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔

افضال احمد مرحوم کو بعد از وفات صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا اور شعبۂ قوالی میں شیر میانداد کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔

شعبۂ ادب، شاعری میں فرحت عباس شاہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ ادب کے شعبے میں نیلم احمد بشیر کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

ملک محمد سلیم احمد اور محمد اشرف حیدر احمد کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر نصرت اللّٰہ اور ڈاکٹر عقیل بابری کو تمغۂ امتیاز دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید