امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان ناقابلِ قبول ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کا ثبوت دے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنی جماعت کا منشور بھی پیش کرچکے ہیں، لاہور میں منعقدہ تقریب میں سراج الحق نے اپنی جماعت کے منشور کے اہم نکات بیان کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بین الاقوامی معاہدوں کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی، آرٹیکل 62، 63 کے تحت قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے گا۔