• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھیرا اپنے بچوں کو آن لائن گیمز کیوں کھیلنے نہیں دیتیں؟


پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں آن لائن گیمز خاص طور سے ’پب جی‘ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

پوڈ کاسٹ کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں متھیرا نے بتایا کہ وہ اپنے تینوں بیٹوں کی پرورش اکیلی والدہ کی حیثیت سے کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دو بڑے بیٹوں گیبریل (Gabriel) اور زوریال (Zurial) کی دیکھ بھال مکمل طور پر ان کی والدہ نے کی، کیونکہ اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں ۔ انہیں اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور آرام دہ زندگی کی خاطر تمام تر توجہ کام پر مرکوز رکھنا تھی۔ تاہم وہ اپنے تیسرے بیٹے آہیل (Aahil) کی پرورش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

متھیرا نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو کبھی کسی قسم کے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت نہیں دیتیں، خاص طور سے پب جی کیونکہ یہ بہت خطرناک ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اس سے بچے ناپختہ تعلقات میں پڑ سکتے ہیں جیسا کہ دعا زہرہ کیس میں ہوا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں سے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن گیمز دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ متھیرا نے 2012 میں گلوکار فرحان جے مرزا سے شادی کی تھی جو 2018 میں طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی، ان کے تین بیٹے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید