• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں ’Liechtenstein‘ کے خلاف کیریئر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا۔

یورو کوالیفائر میں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید