پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عدالت میں کہا کہ آپ نے حکم دیا تھا زمان پارک پر کچھ نہیں کرنا، پھر بھی آپریشن ہوا، میرے گھر میں دو گھنٹوں کے دوران چیزیں چوری کی گئیں۔
زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو روکنے کیلئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، سونے بھی نہیں دیا جاتا۔
عمران خان بھی روسٹرم آئے اور کہا کہ آپ نے حکم دیا تھا زمان پارک پر کچھ نہیں کرنا، پھر بھی آپریشن ہوا یہ تو جنگل کا قانون ہے، عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، پولیس بھی اس سے تنگ ہے، ہمیں بھی کچھ پولیس والے معلومات دے رہے ہیں۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو 28 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔