• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات تو اور بگڑنے والے ہیں، اس کا مطلب الیکشن 8 اکتوبر سے بھی آگےچلے جائیں گے، عمران خان

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کو کیا فرق ہوگا جو الیکشن اسی تاریخ پر ہوجائیں گے، کیا 8 اکتوبر تک معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے؟ دہشت گردی ختم ہوجائے گی؟

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حالات تو اور بگڑنے والے ہیں، اس کا مطلب الیکشن 8 اکتوبر سے بھی آگےچلے جائیں گے،  جب آئین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو پھر ضیاء الحق والا معاملہ ہوگا، ضیاء الحق نے 90 دن کا کہا اور 11 سال گزارے، جب آئین توڑ دیا جائے تو فری فار آل ہوگا۔

الیکشن کروانے کی تاریخ پر سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ساری امید سپریم کورٹ سے ہے، جنگل کے قانون سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کوئی راستہ نہیں ہے تو لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، لوگ مجھے 50 سال سے جانتے ہیں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیس بنا دیے گئے، قانون کی دھجیاں اڑا دی جائیں تو بنانا ری پبلک میں کیا فرق ہے؟

عمران خان نے کہا کہ مقدمات سے میں نے کیا خوفزدہ ہونا ہے؟، سارا نظام خوف طاری اور ڈرانے پر ہے، سب عیاں ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر 95 فیصد مقدمے ان کے دور میں بنے، انہی کے دور میں نواز شریف پاناما میں پکڑا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کے داماد انہی کے دور میں باہر بھاگے، صرف شہباز شریف پر دو مقدمات ہمارے دور میں بنے۔

قومی خبریں سے مزید