• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی الیکشن کیلئےتیار ہے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے اور عدالت کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن ہوں گے تو بھاگیں گے نہیں، میدان میں ہوں گے، محترمہ کی شہادت کے بعد بھی الیکشن دیر سے ہوئے تھے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئین میں ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی مدت طویل کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید