• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی اصلاحات کیخلاف احتجاج، اسرائیلی ایئرفورس پائلٹس کا سروس جاری رکھنے سے انکار

اسرائیل: عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل: عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

حکومت کی طرف سے عدالتی اصلاحات کے خلاف بطور احتجاج اسرائیلی ایئرفورس کے 200 ریزرو پائلٹس نے سروس جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پائلٹس میں سے کئی نے ’خفیہ اسرائیلی آپریشنز‘ میں حصہ بھی لے رکھا ہے۔

پائلٹس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی جمعرات کو کی گئی تقریر کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایئرفورس میں سروس جاری نہیں رکھیں گے، دو ہفتے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیں گے۔

ایئرفورس افسران نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو ان عدالتی اصلاحات کو نہیں روکیں گے اور وہ ملک کو آمریت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

قبل ازیں بدھ کو 100 ریزرو افسران نے اپنے کمانڈرز کو آگاہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی میں پیشرفت کی وجہ سے ریزرو سروس کیلئے رضاکارانہ بھرتی رک گئی ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے نحل بریگیڈ (انفنٹری) سے تعلق رکھنے والے 700 سابق افسران نے وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلاوی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ عدالتی اصلاحات روکنے کیلئے اپنے اختیارات بروئے کار لائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید