افغان جریدے ہشت صبح میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم میں ملک میں دواؤں کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔
افغان جریدے کے مطابق پاکستان سے درآمدات پر پابندی سے افغانستان میں دواؤں کا شدید بحران ہے۔
افغان جریدے میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی کمی کے سبب افغانستان میں بیمار افراد کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔
افغان جریدے کے مطابق ناقص ادویات بے اثر ثابت ہونے سے مریض اسمگلڈ دوائیں لینے پر مجبور ہیں۔