• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروکپ فٹ بال، البانیہ کو ہراکر فرانس ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گیا

پیرس ( جنگ نیوز ) یوروکپ 2016 کےگروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ میزبان فرانس کی ٹیم البانیہ کو زیر کرکے ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ لیسٹر سٹی کو انگلش پریمیئر لیگ جتوانے والے جیمی وارڈی نے عمدہ فارم کا سلسلہ میگا ایونٹ میں بھی برقرار کررکھا۔ ویلز نے پہلے ہاف میں گیرتھ بیل کے عمدہ گول کی بدولت برتری حاصل کر لی تھی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں اور ہیری کین اور رحیم اسٹرلنگ کی جگہ جیمی وارڈی اور ڈینیل اسٹریج کو میدان میں اترا۔ جیمی وارڈی نے دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے چند منٹ بعد بھی گول کر کے میچ کو برابری پر لاکھڑا کیا۔ ویلز نے اس موقع پر دفاعی انداز اپنالیا ۔  میچ کے مقررہ وقت میچ برابری پر تھا۔ جب کھیل اضافی منٹوں میں داخل ہوا تو ڈینیئل اسٹریج نے گول کر کے انگلینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور روس کا میچ برابری پر ختم ہو گیا تھا۔ دو میچوں میں انگلینڈ نے چار پوائنٹس حاصل کر رکھے۔ ویلز نے دو میچوں میں تین پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ ویلز کا اگلا میچ روس کے ساتھ ہونا ہے جبکہ انگلینڈ کو سلواکیہ سے کھیلنا ہے۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم مجموعی طور پر کھیل پر اپنا غلبہ برقرار رکھا اور متعدد بار ویلز کے گول پر حملےکرنے کی کوشش کی لیکن ویلز کے دفاعی حصار کو توڑنے میں کامیاب نہیں رہے۔ دوسری جانب میزبان فرانس البانیہ کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ میزبان فرانس نے البانیہ کو ڈرامائی انداز میں 0-2 سے شکست دےدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم میچ کے آخری لمحات میں 2 گول نے میچ کا نقشہ ڈرامائی انداز میں میزبان کے حق میں کردیا۔ فرانس کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں گریزمین نے پہلا گول کیا جبکہ پیوٹ نے انجری ٹائم میں گول کر کے برتری دوگنی کردی۔ گروپ اے میں ایک اور میچ سوئیٹزرلینڈ اور رومانیہ کے درمیان کھیلا گیا جو 1-1گول سے برابر رہا۔ اسٹانکو نے رومانیہ اور مہمدی نے سوئٹزلینڈ کے لیے ایک ایک گول کئے۔
تازہ ترین