• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحب ثروت افراد اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، حنیف طیب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اور بانی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ صاحب ثروت افراد اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو معاشرے میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بڑا کام کیا جاسکتا ہے جو لوگ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ان کی جتنی بھی قدر کی جائے وہ کم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد صدیق میمن اسکاؤٹ آڈٹیوریم میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوار ڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں حاحی محمد حنیف طیب کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ العربیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ کی جانب سے انہیں سونےکاتاج پہنایا گیا۔ تقریب میں سند ھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن اوراسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز،پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے انٹر نیشنل کمشنر ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ، معروف سماجی رہنما اور سینئر اسکاؤٹ لیڈر وپیٹرن محمد صدیق شیخ ، صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر ، علامہ فاروق شاہ ہمدانی، پی بی ایس اے کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام نیک اختر ، الائیڈئین اسکول کے رانا اشفاق رسول ، اسکاؤٹ لیڈر الیاس میمن ، اسٹار مارکیٹنگ کے محمو د اے خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید