کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال گھر سے ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 7ڈسکو بیکری کے قریب واقع مکان نمبر G-40 سے45 سالہ کنڈو خان ولد علی محمد کی لاش ملی،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی شخص کی میت کو اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال محمد نعیم راجپوت نے بتایا ہے کہ متوفی شخص گھر کا سیکیورٹی گارڈ تھا اور وہ گھر میں اکیلا تھا،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اسکی موت واقع ہوئی۔