کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اور نگی ٹاؤن میں 4 روزہ اجتماع اتوار28دسمبرکو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، نماز فجر ہدایت مولانا ضیاء الحق پڑھائیں گے اور اختتامی دعامولانا احمد بٹلہ کرائیں گے،ہفتے کو تیسرے روز نمازفجرکے بعد مولانا افتخار، ظہر میں مولانا عثمان، عصر میں مولانا عامر اور مغرب میں مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوئے،علمائے کرام نے کہا کہ آج لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں ہم کہتے ہیں کہ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں،انہوں نے کہا کہ سودی نظام تباہی کا ذریعہ ہے،اسلامی مالیاتی نظام اختیار کریں،حلال روزی کمائیں،حرام سے دور رہیں،حلال روزی کمانے والوں کو رب پسند کرتا ہے،حلال روزی اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق کمانے سے تنگی اور مالی مشکلات ختم ہوں گی،اپنےرب کو راضی کریں،دنیا کی بجائے آخرت کی تیاری کریں۔