کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل ٹائون تھانہ کی حدودسپرہائی وے ملیر کٹ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ تیسرے خوش قسمتی سے محفوظ رہا ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاشیں پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ سمیع اللہ ولد فیض محمد اور 22 سالہ مزکر ولد فیض محمد کے ناموں سے کی گئی۔