کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں دورانِ گشت لیاقت آباد C-1 ایریا، تاجی بابا قبرستان کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم 25 سالہ سعد یاسین زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی حسنین زکی کو بلاضرب حراست میں لے لیا گیا۔