• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحانہ سے شادی کی خواہش لے کر آئے شخص کو پولیس نے پکڑ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشہور شخصیات کے لیے مداح اکثر پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں یہی کچھ امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ بھی ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں گلوکارہ کے گھر ایک مداح ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق مداح کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کو بلا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص ساؤتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات 12:30 بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ریحانہ کے گھر پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نامعلوم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایسا دوبار ہ نہ کرنے پر اس شخص کو تنبیہ دے کر چھوڑ دیا کیونکہ اس نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے کے وقت ریحانہ، ا ن کا دوست اور ان کا ایک سال کا بیٹا گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

اس سے قبل 2018 میں بھی ریحانہ کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اس نے گلوکارہ سے ملنے کے لیے 12 گھنٹے تک انتظار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید