• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب۔۔۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب۔۔۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے، حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقی آزادی نیوٹرل جانور ہوتا ہے، جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے شروع ہوئی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید