پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لوٹنے والے دو ملزمان کو مجرم قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسنارزبروک کراؤن کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل، 25 سالہ احمد بانا کو مجرم قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسنارزبروک کراؤن کورٹ دونوں مجرموں کو جلد سزا سنائے گی۔
واردات گزشتہ سال 18 اکتوبر کو مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں ہوئی تھی۔
عامر خان ریسٹورنٹ سے نکل رہے تھے کہ گن پوائنٹ پر ڈاکو ان کی گھڑی لے گئے تھے۔