• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں گزشتہ روز گھر سے 2 لاشوں کے ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین دوست تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست کی موت فائرنگ اور دوسرے کی چھری لگنے سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول عالم زیب اور مقتول نعمان دوست تھے۔

نعمان عالم زیب کے گھر آیا تھا، دونوں منشیات کے عادی تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول عالم زیب کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید