• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گزشتہ روز گری فیکٹری کے ملبے سے 1 مزدور کی لاش نکال لی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز مرتضیٰ چورنگی پر واقع زیرِ تعمیر فیکٹری کی گرنے والی چھت کے ملبے سے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ملبے سے ایک مزدور زبیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

متوفی کے اہلِ خانہ کے مطابق محمد زبیر گھر کا واحد کفیل تھا، جو 2 ماہ قبل دھابیجی سے کراچی آیا تھا۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ زبیر کا چھوٹا بھائی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے، جبکہ اس کی 4 بہنیں بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری کی زیرِ تعمیر چھت کا حصہ گرنے سے متعدد مزدور زخمی ہو گئے تھے۔

چھت کے ملبے میں دبے 6 زخمی مزدوروں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید