• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کیلئے راہداری ریمانڈ دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔

حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

مدعی اقبال نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔

شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔

مدعی اقبال نے بتایا کہ اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید