• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن از خود نوٹس: جسٹس منصور، جسٹس جمال کے فیصلے کا مکمل متن

پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن از خود نوٹس کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔

دونوں ججز نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن از خود نوٹس چار ججز نے مسترد کیا، آرڈر آف کورٹ چار تین کا فیصلہ ہے۔

الیکشن ازخود نوٹس کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ’ون مین پاور شو‘ کے اختیار پر نظرثانی کرنا ہوگی، سپریم کورٹ کو صرف ایک شخص کے فیصلوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وقت آگیا ہے کہ چیف جسٹس آفس کا ’ون مین شو‘ کا لطف اٹھانےکاسلسلہ ختم کیا جائے، ازخود نوٹس کے اختیارکے بارے میں فل کورٹ کے ذریعے پالیسی بنانا ہوگی۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی ذیل میں دیا گیا ہے۔



قومی خبریں سے مزید