• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نےحمزہ یوسف کے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کا اعادہ کیا گیا ہے۔ 

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے حمزہ یوسف کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اس حوالے سے رشی سونک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک نئے اسکاٹش سربراہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام اور سیاست دان سب کےلیے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ برطانوی عوام کے اہم مسائل میں مہنگائی کم کرنا اور صحت کے اخراجات سے نمٹنا شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید