سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کو دکھاوا قرار دے دیا۔
انتخابی امیدواروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آٹا اسٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔
چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وکٹری اسٹینڈ تک پہنچ چکے ہیں، الیکشن کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوجائے گی۔