• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سرگودھا جیل کا دورہ، 22 قیدی رہا

سرگودھا (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمٰن بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم ‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل علی امیر شاہ اور ریاض احمد خان، سول جج سرگودھا میاں محمد زاہد سلیم ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرشیخ عاطف محمود اوراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قمر عباس کے علاوہ دیگر جیل ا فسران تھے۔ایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر اسیران سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے علاج معالجہ کے بارے میں میڈیکل آفیسر سے دریافت کیا ۔ صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث 22 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔
تازہ ترین