شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے، مریم نواز کی تصویر خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ماضی میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے اسکیچ بھی بنائے تھے۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں کہہ چکی ہیں انہیں پینٹنگ بنانے کا بہت شوق ہے۔