• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی گیند کھیلنے میں ناکامی کے باعث افغان بیٹر نجیب اللّٰہ زادران زخمی ہوگئے۔

پیر کو شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 11ویں اوور میں نجیب اللّٰہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔

میچ کے 11 ویں اوور میں احسان اللّٰہ نے افغان بیٹر کو باؤنسر کرائی جو وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید