• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے فیروز خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

حال ہی میں فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُنہوں نے اپنے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، فیروز خان نے ذاتی معلومات شیئر کرنے پر ساتھی اداکاروں سے معذرت بھی کی۔ 

 اب ایمن خان، منال خان اور احسن محسن اکرام نے سابقہ اہلیہ علیزے کے ساتھ عدالت میں جاری فیروز خان کی لڑائی میں اداکار کی حمایت کردی ہے۔

اس حوالے سے تینوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر لکھا کہ فیروز خان کا مقصد ہمیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا، یہ صرف ایک غلطی تھی۔


اُنہوں نے لکھا کہ قابلِ احترام عدلیہ ابھی فیروز خان اور سیدہ علیزے کے کیس کی سماعت کررہی ہے اور ہمیں اپنے عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے، اس لیے جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اس کا احترام کریں گے۔


اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیروز اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے سب کو ان کی پرائویسی کا احترام کرتے ہوئے اس معاملے پر تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید